ماؤنٹ مونگا ٹیسٹ کا پہلا روز: کیوی کپتان پاکستانی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے روز نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنا لیے ہیں۔

ماؤنٹ مونگا ٹیسٹ کا پہلا روز: کیوی کپتان پاکستانی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے

ماؤنٹ مونگا نوئی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل نے کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو 13 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کین ولیمسن اور راس ٹیلر وکٹ پر جم گئے اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 100 سے زائد رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 133 رنز پر راس ٹیلر کو بھی اپنا شکار بنایا، راس ٹیلر 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ان کی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

روز ٹیلر کے آؤٹ ہونے کے بعد کیوی کپتان کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے اختتام تک بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 222 رنز بنا لیے۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو کین ولیمسن 94 اور ہنری نکولس 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0