ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم میں کون سے اداکار ڈیبیو کریں گے؟

سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم’بارہواں کھلاڑی‘ کا پوسٹر جاری کر دیا ہے۔

ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم میں کون سے اداکار ڈیبیو کریں گے؟

سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم بارہواں کھلاڑی میں پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر اور اداکارہ کنزہ ہاشمی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

معروف میگزین ہیلو پاکستان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس کے مطابق ماہرہ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں دانیال ظفر اور اداکارہ کنزہ ہاشمی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر بارہواں کھلاڑی کے شیئر کیے گئے پوسٹر سے متعلق پوسٹ میں دانیال ظفر اورپاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہویر جعفری کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ ایک کیپشن بھی درج کیا جس میں اداکارہ نے لکھا کہ فلم کی کہانی دوستی، رشتہ، اتحاد، ناکامی، کامیابی، ناکامی، محبت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ مرحلہ محبت بھری مشقت اور سخت محنت سے طے کیا ہے، ہماری یہ کوشش آپ کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپر اسٹار ماہرہ خان نے مداحوں کو اداکاری کے بعد پروڈکشن میں انٹری کی خوشخبری سناتے ہوئے پروڈکشن کمپنی کا لوگو انسٹا پر شیئر کیا تھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0