مایا علی نے ڈراموں میں واپسی کی وجہ بتا دی

کراچی: معروف اداکارہ مایا علی نے تین سال بعد ڈراموں میں واپسی کی وجہ بتا دی۔

مایا علی نے ڈراموں میں واپسی کی وجہ بتا دی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں مایا علی کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص صرف فلموں میں کام کرتا ہے تو اس کی تمام تر توجہ مخصوص کردار ہی پر  رہتی ہے لیکن میں ہمیشہ یہی چاہتی تھی کہ ایسا کردار یا اسٹوری کروں جس سے معاشرے کی رہنمائی ہو۔

مایا علی کہا کہ مجھے بہت سے ڈراموں کی پیش کش ہوئی اور انکار کرتی رہی  لیکن جب مجھے ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ کے لئے رابطہ کیا گیا تو ابتداء میں مجھے یہی لگا کہ شائد اس ڈرامے کی کہانی بھی روائتی ڈراموں کی طرح  ہوگی اور سوچا انکار کردوں۔ لیکن جب مجھے اسکرپٹ دیا تو میں پڑھ کر اتنا متاثر ہوئی کہ  مکمل اسکرپٹ ایک رات میں ہی پڑھ لیا۔

فلم ’’ پرے ہٹ لو ‘‘ کی مرکزی اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد احساس ہوا کہ شائد یہی وہ ڈرامہ ہے جوکہ میں کرنا چاہتی تھی کیوں کہ ڈرامے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ڈرامہ ساس بہو یا دیگر روایتی کہانیوں جیسا نہیں ہے بلکہ محبت کی ایسی داستان پر مبنی ہے جسے دیکھ کر آپ ایسا محسوس کریں جیسے یہ آپ کی پہلی محبت یا آپ سے ہی منسوب ہو۔

واضح رہے کہ مایا علی اب تک فنی کیریئرمیں متعدد سپرہٹ ڈرامے کرنے کے بعد فلم ’طیفا ان ٹربل‘ اور ’پرے ہٹ لو‘ بھی کر چکی ہیں۔ چار سال بعد ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘  میں شہریار منور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0