مریم نواز نے نواسی کیلئے چیزیں خریدیں، پرویز رشید لے اڑے

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بہالپور سے لاہور واپسی کے دوران خصوصی طور پر رک کر اپنی نواسی کیلئے چیزیں خریدیں۔

مریم نواز نے نواسی کیلئے چیزیں خریدیں، پرویز رشید لے اڑے

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں میں دیکھا  جاسکتا ہے کہ مریم نواز ویڈیو کال پر اپنی نواسی سیرینا سے بات کررہی ہیں اور انہیں کھلونے دکھا رہی ہیں۔

مریم نواز نے اس ویڈو پر لکھا کہ یہ نانی بننے کی خوشی اور لطف ہے، شکر الحمداللہ۔

 کچھ دیر بعد مریم نواز نے سینیٹر پرویز رشید کی گاڑی میں بیٹھے تصویر شیئر کی جس میں وہ چپس کھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

مریم نے اس تصویر کے کیپش میں لکھا کہ ’پرویز انکل وہ چیز کھارہے ہیں جو میں نے سیرینا کیلئے خریدی تھی‘۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز بہالپور میں پی ڈیم ایم کی ریلی میں شرکت کی تھی اور وہیں سے بذریعہ موٹر وے واپس آرہی تھیں۔ دوران سفر انہوں نے موٹر وے بنانے پر اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0