مریم نواز کی آمد پر جلوس نکالنے والوں کی عبوری ضمانتیں منظور

شیخوپورہ: مقامی عدالت نے مریم نواز کی آمد کے موقع پر استقبالی جلوس نکالنے والوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

مریم نواز کی آمد پر جلوس نکالنے والوں کی عبوری ضمانتیں منظور

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ سجیدہ اختر نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران عدالت نے 31 مئی کو ریونیو آفیسر ارشد شاہین کی مدعیت میں تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درج مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کیا۔

مقدمے میں میاں محمد جاوید لطیف کے بیٹے میاں احسن جاوید، بھائی میاں امجد لطیف، میاں منور لطیف، لیگی رہنما میاں منور اقبال، صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز اور دیگر نامزد ہیں جب کہ مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور جلوس نکالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد افراد کی 31 مئی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے بھی روک دیا جب کہ عدالت نے تمام افراد کو 50 ، 50 ہزار روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0