مریم نے جلسے سے خطاب میں وزیراعظم کی پرانی ویڈیوز بھی دکھائیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کی پرانی ویڈیوز بھی دکھائیں۔

مریم نے جلسے سے خطاب میں وزیراعظم کی پرانی ویڈیوز بھی دکھائیں

لاہور میں پی ڈی ایم نے گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

جلسے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی خطاب کیا اور اس دوران وزیراعظم عمران خان کی پرانی ویڈیوز بھی دکھائیں۔

ایک ویڈیو میں عمران خان سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تعریف کرتے نظر آئے جبکہ  دوسری ویڈیو میں عمران خان پاکستان میں ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ مکانات کی تعمیر کا وعدہ کرتے نظر آئے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0