مصروفیت کی وجہ سےایک ساتھ نہیں، اداکارہ فریال کی دانیال سےعلیحدگی کی تردید

کراچی: اداکارہ فریال محمود نے اپنے شوہر دانیال راحیل سے علیحدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں مصروف ہونے کی وجہ سے ایک ساتھ دکھائی نہیں دے رہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم جدا ہوگئے ہیں۔

مصروفیت کی وجہ سےایک ساتھ نہیں، اداکارہ فریال کی دانیال سےعلیحدگی کی تردید

سوشل میڈیا پر آج کل شوبز سے وابستہ متعدد اداکاروں کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں ان میں رواں برس ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کے رشتے میں دراڑ سے متعلق خبریں سامنے آئی جس کی اداکارہ نے اب خود باضابطہ تردید کردی ہے۔

اداکارہ فریال محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ دنوں سے دیکھ رہی ہوں کہ میرے اور میرے شوہر کی علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں، یہ افواہیں صرف اس لیے سامنے آرہی ہیں کہ ہم دونوں مصروف ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر اپ لوڈ نہیں کررہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہم اپنے مصروف ترین شیڈول کی وجہ سے ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں اور ہم دونوں نے گزشتہ 5 ماہ سے ایک دوسرے کو دیکھا بھی نہیں لیکن  ہم دونوں ہمیشہ ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں کسی کو تصاویر کے ذریعے ثبوت دینے کی ضرورت نہیں کہ ہماری ازدواجی زندگی اچھی گزر رہی ہے۔

ادکارہ نے اپنے مداحوں اور ناقدین سے اپیل کہ ہماری شادی کا فیصلہ مجھ پر اور دانیال پر ہی چھوڑ دیں تو بہتر ہوگا اور ہماری زندگی میں مداخلت کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دیں۔ انہوں نے ان افواہوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک حرکت ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0