معروف بالی وڈ اداکارہ کا پائلٹ پر ’غیر فطری‘ ریپ کا الزام

بالی وڈ اداکارہ نے بھارتی فضائی کمپنی ائیرانڈیا کے 33 سالہ پائلٹ اکشت سیٹھی پر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا۔

معروف بالی وڈ اداکارہ کا پائلٹ پر ’غیر فطری‘ ریپ کا الزام

رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرائی ہے جس میں فضائی کمپنی ائیر انڈیا کے پائلٹ پر جنسی زیادتی اور دھوکا دہی کا الزام لگایا گیا ہے۔

درخواست میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ سے شادی کی ویب سائٹ کے ذریعے ملاقات ہوئی اور انہوں نے شادی کی ہامی بھرلی۔

اداکارہ کے مطابق پائلٹ شادی کا جھانسہ دیکر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ غیر فطری طور پر جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتا رہا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے مسلسل شادی کے اصرار پر اکشت نے انکار کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے واقعے پر تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم مقدمہ فی الحال درج نہیں کیاگیا جبکہ اداکارہ کا تعلق ممبئی کے علاقے اندھیری سے ہے لیکن ان کی شناخت قانون کے تحت ظاہر نہیں کی گئی۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متاثرہ اداکارہ و ماڈل گزشتہ 10 سال سے انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور بالی وڈ، تامل اور دیگر مقامی 30 سے زائد فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں جبکہ ٹی وی کے ڈراموں میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0