معروف برطانوی ماڈل اسٹیلا ٹیننٹ چل بسیں

معروف برطانوی ماڈل اسٹیلا ٹیننٹ اچانک انتقال کرگئیں۔

معروف برطانوی ماڈل اسٹیلا ٹیننٹ چل بسیں

برطانوی میڈیا کے مطابق اسٹیلا ٹیننٹ کی اچانک موت نے فیشن انڈسٹری کی صنعت سے وابستہ افراد کو افسردہ کردیا ہے۔

اسٹیلا ٹیننٹ کا شمار برطانیہ کی سپر ماڈلز میں ہوتا تھا،  2012 کے لندن اولمپکس میں انہوں نے اختتامی تقریب میں برطانوی فیشن انڈسٹری کی نمائندگی کی تھی۔

ان کے 4 بچے تھے اور ان کی چند ماہ قبل ہی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی جب کہ 5 روز قبل ہی انہوں نے اپنی 50 سالگرہ منائی تھی۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ان کی موت کو طبعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ان کی موت کے حوالے کسی قسم کے مشکوک شواہد نہیں ملے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0