معروف ڈیزائنر علی ذیشان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

معروف ڈیزائنر علی ذیشان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

علی ذیشان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے قرآنی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ’تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟‘۔

ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام جان شیر علی رکھا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز  میں ڈیزائنر علی ذیشان نے تین روزہ برائیڈل کیٹور ویک (بی سی ڈبلیو) 2021 میں اپنی حاملہ اہلیہ کے ساتھ ریمپ پر وا ک کر کے سب کی توجہ سمیٹی تھی۔

خیال رہے کہ ڈیزائنر علی ذیشان نے نومبر 2019 میں صحافی مائرہ سے شادی کی تھی۔ 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0