ملتان: حوالات میں بند ملزم کی مبینہ خود کشی

ملتان کے تھانہ نیو ملتان کی حوالات میں بند ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

ملتان: حوالات میں بند ملزم کی مبینہ خود کشی

پولیس کے مطابق تھانہ نیو ملتان کی حوالات میں بند ڈکیتی کے ملزم محمد حمزہ نے چادر کو پھار کر پھندا بنایا اور حوالات کی سلاخ کے اوپر باندھ کر خود کشی کر لی۔

ملزم کی خودکشی نے پولیس سیکیورٹی سمیت متعدد سوالات کو جنم دیا ہے، جیسے کہ حوالات میں دیگر ملزمان نے حمزہ کو خودکشی سے کیوں نہ روکا، حوالات کی ڈیوٹی پر موجود پولیس کانسٹیبل نے حمزہ کو خودکشی سے کیوں نہیں روکا۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کر رہے ہیں، جلد ہی اصل حقائق سامنے آجا ئیں گے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0