ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ دل کے ٹیسٹ کیلیے سرکاری اسپتال منتقل

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ کو علاج کے لیے دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ملکہ برطانیہ کے شوہر پرنس فلپ دل کے ٹیسٹ کیلیے سرکاری اسپتال منتقل

برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 99 سالہ ڈیوک آف ایڈنبرا کو کنگ ایڈورڈ 7 اسپتال سے لندن کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بکنگھم پیلس کے مطابق نئے اسپتال میں ڈاکٹر شہزادہ فلپ کوپہلے سے لاحق دل کے عارضے پر بھی نظر رکھیں گے، توقع ہےکہ پرنس فلپ رواں ہفتہ کے اختتام تک اسپتال میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ 2 ہفتے قبل شہزادہ فلپ کو ناسازی طبیعت کے باعث کنگ ایڈورڈ 7 اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

خیال رہےکہ شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0