ملک میں کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ 105 اموات

ملک میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 105 اموت ہوئی ہیں جب کہ مزید 2731 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملک میں کورونا سے ایک روز میں ریکارڈ 105 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 28 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2731 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ 105 ریکارڈ اموات بھی ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار10ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 4 لاکھ 45977 تک جا پہنچے ہیں جن میں ایکٹو کیسز کی تعداد 48ہزار369 ہے۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئیں جن کی تعداد 58 ہے جب کہ دوسرے نمبر پر پنجاب میں 30، کے پی 12، اسلام آباد 2، بلوچستان ایک اور  آزاد کشمیر 2 اموات ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 3 لاکھ 88598 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0