ملک میں کورونا سے مزید 63 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث مزید 63 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2260 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

ملک میں کورونا سے مزید 63 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 36909 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2260 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 63 افراد انتقال کر گئے، انتقال کرنے والے 63 مریضوں میں سے 56 مریض اسپتالوں میں داخل اور 38 وینٹی لیٹر پر تھے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کوورنا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد تعداد 9816 ہو گئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 39177 ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 20 ہزار 489 افراد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں جبکہ اموات کے اعتبار سے سندھ دوسرے نمبر پر رہا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0