مودی کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کیلیے چادرکا نذرانہ

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برصغیرکے عظیم صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے809 ویں عرس کے موقع پر مزار پر چڑھانےکے لیے چادر بھجوائی ہے۔

مودی کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف کیلیے چادرکا نذرانہ

 مودی نے چادر اقلیتی امورکے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے حوالے کی جو ان کی طرف سے  ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر چڑھائیں گے۔

واضح رہےکہ خواجہ معین الدین چشتی کو 'غریب نواز' کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور ان کے عرس کے موقع پر مسلمانوں سمیت ہندو عقیدت مندوں کی بھی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0