مولانا طارق جمیل کی جانب سے سلمان خان کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

حال ہی میں سوشل میڈیا پرسلمان خان کو سراہتے ہوئے مولاناطارق جمیل کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی تھی۔

مولانا طارق جمیل کی جانب سے سلمان خان کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

ویڈیو میں مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلیم بھائی آپ بہت خوش قسمت ہیں جو آپ کو سلمان خان جیسا فرمانبردار بیٹا ملا، سلمان اتنی بڑی سلیبریٹی ہونے کے باوجود بھی ایک نوکر بن کر زندگی گزارتا ہے۔

مولانا طارق جمیل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے جن میں سے اکثریت کی رائے ہے کہ ویڈیو میں پائی جانے والی آواز مولانا طارق جمیل کی نہیں ہے۔

وہاب نامی صارف نے لکھا کہ ویڈیو میں موجود آواز جعلی ہے، مولانا صاحب بہت دھیمی آواز میں بات کرتے ہیں یہ تو مشین کی طرح رٹا لگا ہوا ہے۔

ایشل فاطمہ نامی صارف نے لکھا کہ آواز جعلی لگ رہی ہے، ایک صارف نے لکھا کہ ایڈیٹنگ ہوئی ہے کسی اور کے فیس پر۔

نعمان کبیر نے لکھا یہ مولانا صاحب کی آواز نہیں ہے آواز ڈبڈ ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر جہاں کچھ صارفین نے ویڈیو میں موجود آواز کو ماننے سے انکار کیا تو وہیں کچھ صارفین مولانا طارق جمیل سے ناراض نظر آئے

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0