موٹر وے پر ہنگامہ آرائی: پی پی رکن قومی اسمبلی رمیش لال کیخلاف مقدمہ درج

موٹروے پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

موٹر وے پر ہنگامہ آرائی: پی پی رکن قومی اسمبلی رمیش لال کیخلاف مقدمہ درج

ایم این اے رمیش لال کے خلاف فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ میں موٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسر امجد خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایم این اے رمیش لال کی گاڑی مسلسل تیسری لین میں چل رہی تھی، گاڑی کو روکنے پر رمیش لال غصے میں آ گئے اور گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کر دی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0