مہیش بھٹ کی بیوی ریا چکرورتی کی حمایت میں بول پڑیں

بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیوی اور اداکارہ سونی رزدان آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے حق میں بول پڑیں۔

مہیش بھٹ کی بیوی ریا چکرورتی کی حمایت میں بول پڑیں

بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے معاملے میں ان کی گرل فرینڈ اور اداکارہ ریا چکرورتی سے تحقیقات کی گئی تھیں اور اس منشیات سے متعلق کیس میں انہیں ایک ماہ جیل میں بھی گزارنا پڑا تھا۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریا سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'ریا کے جیل جا چکی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر انہوں نے بالی وڈ میں کیرئیر کا موقع گنوا دیا'۔

صارف کے اس تبصرے پر اداکارہ سونی رزدان ریا چکرورتی کی حمایت میں سامنے آگئیں اور کہا کہ 'اس نے جیل جاکر صرف ان لوگوں کو بے نقاب کیا جنہوں نے اسے وہاں بھیجا اور یہ ظاہر کیا کہ وہ بے قصور ہے'۔

عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رزدان نے مزید کہا کہ 'اسے کوئی کیوں کام نہیں دے گا؟ میرے خیال میں وہ بہت اچھا کرے گی'۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال14 جون کو 34 سالہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے پر سی بی آئی سے تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

بعد ازاں سشانت کے گھر والوں نے ان کی دوست ریا چکرورتی کو اداکارکی خودکشی کی وجہ قرار دیا تھا اور ان کے خلاف بہار میں مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0