میرا ڈونا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ طبی رپورٹ سامنے آگئی

ارجنٹینا کے آنجہانی فٹبالر میراڈونا کی موت سے متعلق طبی رپورٹ سامنے آگئی۔

میرا ڈونا کی موت کی وجہ کیا تھی؟ طبی رپورٹ سامنے آگئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میرا ڈونا کی موت سے متعلق تصدیق ہوئی ہےکہ انہوں نے موت سے قبل کسی قسم کی منشیات کا استعمال نہیں کیا،  لیجنڈ فٹبالر کے جسم میں موت سے قبل کسی قسم کے منشیات یا الکوحل استعمال کرنے کے شواہد نہیں ملے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل حکام کا کہنا ہےکہ میرا ڈونا نے ڈپریشن اور پریشانی سمیت دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے کئی دوائیں استعمال کی تھیں لیکن ان کے جسم میں کسی قسم کے الکوحل اور ممنوعہ منشیات کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ موت کے بعد میرا ڈونا کے خون اور پیشاب کے نمونے بھی لیے گئے تھے اور یہ رپورٹ اسی بنیاد پر جاری کی گئی ہے۔

سائنٹیفک پولیس کاکہنا ہےکہ میرا ڈونا کو دل، گردے اور پھیپھڑے کی بیماریاں لاحق تھیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میرا ڈونا کی موت کے بعد تحقیقاتی حکام ان کی موت کے پہلوؤں کا مختلف زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں جس میں اب تک موت کی کوئی مشکوک وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ میرا ڈونا کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔

واضح رہےکہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میراڈونا گزشتہ ماہ نومبر میں انتقال کرگئے تھے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0