میکا سنگھ کی گاڑی بارش میں خراب، سیکڑوں مداح مدد کو پہنچ گئے

معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ کی گاڑی ممبئی میں ہونے والی بارش میں خراب ہوگئی جس کے بعد سیکڑوں مداح ان کی مدد کو آن پہنچے۔

میکا سنگھ کی گاڑی بارش میں خراب، سیکڑوں مداح مدد کو پہنچ گئے

سوشل میڈیا پر گلوکار کی گزشتہ شب تین بجے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارتی اداکارہ اکنکشا پوری کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہیں جب کہ شہر میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے سبب ان کی گاڑی بند ہوگئی۔مداح کی جانب سے بنائی جانیوالی ویڈیو میں میکا سنگھ کہہ رہے ہیں کہ میری گاڑی خراب ہوگئی ہے اور یہاں کم سے کم 200 لوگ ہیں جو میری مدد کررہے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0