میکسیکو میں ٹرک کی وین کو ٹکر، 13 افراد ہلاک

امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر وین اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

میکسیکو میں ٹرک کی وین کو ٹکر، 13 افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا ہائی وے پٹرول کے مطابق ایک ٹریکٹر ٹرالر ایل سینٹرو کے قریب نارتھ روٹ 115 کی جانب سفر کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی ایس یو وی نے اسے ٹکر مار دی۔

پولیس حکام کے مطابق 8 مسافروں کی گنجائش والی ایس یو وی پر 25 سے زائد مسافر سوار تھے اور حادثے میں 12 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک مسافر اسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0