میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی: پرویز خٹک

نوشہرہ: وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں۔

میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی: پرویز خٹک

نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن ان کی عزت کرتی ہے اس لیے وہ بھی ارکان اسمبلی کا خیال رکھتے ہیں،  انہیں سیاست میں کوئی دھوکا نہیں دے سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ میں نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی لیکن عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں ، اس لیے تن من دھن دینےسے عمران خان کے ساتھ ہوں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان نے ماضی کی حکومتوں میں عوام کا پیسہ چوری کیا اور اب اُس چوری پر پردہ ڈالنے کے لیے کرپٹ ٹولہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہیں

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں شدید اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور بہت جلد ان کا مصنوعی اتحاد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا، موجودہ مہنگائی کے ذمے دار سابقہ حکومتوں کے حکمران ہے جن کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج پاکستان قرضو ں میں ڈوبا ہوا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0