’میں نے سڑک پر خلائی مخلوق کو دیکھا ‘

بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی کا ساونت کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت میں خلائی مخلوق کو دیکھا ہے۔

’میں نے سڑک پر خلائی مخلوق کو دیکھا ‘

انسٹاگرام پر راکھی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سڑک پر خلائی مخلوق کو دیکھا ہے۔

گزشتہ روز راکھی کی جانب سے ایک ایڈیٹ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ دوستو میں ایک خلائی مخلوق بن گئی ہوں، میری آنکھوں کو دیکھیں مجھ میں ایک طاقت آرہی ہے ، کیا ہوگیا ہے مجھے۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ راکھی نے بظاہر یہ ویڈیو ایک نئے فیچر پر بنائی ہے جو کہ مداحوں کو لطف اندوز ہونے کے لیے شیئرکی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ڈیم پر مبینہ ’خلائی مخلوق‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی اور 30 سیکنڈ کی ویڈیو میں ایک چلتی ہوئی چیز کو دیکھا جاسکتا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0