نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران سوزین خان اور سریش رائنا گرفتار

ممبئی میں پولیس نے سماجی دوری کی خلاف ورزی پر ایک نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران ہریتک روشن کی سابق اہلیہ سوزین خان اور بھارتی کرکٹر سریش رائنا سمیت 34 افراد کو گرفتارکرلیا۔

نائٹ کلب پر چھاپے کے دوران سوزین خان اور سریش رائنا گرفتار

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ممبئی کے پوش علاقے میں واقع نائٹ کلب پر پیر اور منگل کی درمیانی رات 3 بجے چھاپہ مارا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں سوزین خان اور سریش رائنا سمیت 13 خواتین اور کلب کے عملے کے 7 افراد  شامل تھے۔

ممبئی پولیس کے مطابق خواتین کو تنبیہ کرکےگھر جانے دیا گیا جب کہ مردوں کے خلاف  مقدمہ درج کرلیا گیا اور انہیں ضمانت  کے بعد چھوڑا گیا۔

 واضح رہے کہ سوزین خان بالی وڈ ادکار ہریتک روشن کی سابق اہیلہ ہیں اور دونوں کے درمیان 2014 میں علیحدگی ہوگئی تھی جب کہ کرکٹر سریش رائنا نے رواں سال اگست میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0