نتاشا نے کئی بار ‘ریجیکٹ‘ کیا لیکن ہمت نہ ہاری: ورون دھون

بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون نے اپنی گرل فرینڈ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نتاشا دلال نے کئی بار انہیں ریجیکٹ کیا لیکن ہمت نہ ہاری۔

نتاشا نے کئی بار ‘ریجیکٹ‘ کیا لیکن ہمت نہ ہاری: ورون دھون

کرینہ کپور کے ساتھ رئیلٹی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ورون دھون نے بتایا کہ  نتاشا سے پہلی ملاقات چھٹی کلاس میں ہوئی تھی لیکن ہم کچھ سال بعد انٹرمیڈیٹ کے تعلیمی دور میں قریبی دوست بنے۔

ورون نے کہا کہ انہوں نے نتاشا کو باسکٹ بال کورٹ میں دیکھا، لنچ بریک کے دوران نتاشا کا اٹھنا، بیٹھنا ، چلنا انہیں یاد آنے لگا اور یہی وہ لمحہ تھا جب انہیں احساس ہوا کہ وہ نتاشا دلال کی محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ نتاشا نے ان کا پروپوزل کئی بار ریجیکٹ کیا لیکن پھر بھی ہمت نہیں ہاری۔

خیال رہے کہ ورون دھون اور نتاشہ دلال کی جانب سے اب تک شادی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم خبریں سرگرم تھی کہ بالی وڈ جوڑی نے رواں برس تھائی لینڈ میں شادی کا پلان بنایا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے انہیں ارادہ تبدیل کرنا پڑا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0