ندیم افضل چن کا کسی صورت استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ

گزشتہ روز مستعفی ہونے والے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کسی بھی صورت استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ندیم افضل چن کا کسی صورت استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ

ذرائع کا بتانا ہے کہ ندیم افضل چن کا استعفی وزیراعظم کو موصول ہو گیا ہے اور انہوں نے گاڑی اور دفتر سمیت دیگر سرکاری مراعات بھی واپس کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے کسی صورت بھی استعفی واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ندیم افضل چن کا قریبی ساتھیوں سے بات چیت میں کہنا تھا کہ پارٹی میں رہوں گا لیکن عہدہ نہیں لوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ندیم افضل چن نے معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔

ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ گزشتہ روز ترجمانوں کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔

 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0