’نواز شریف واپس آجائیں ورنہ فروری میں حالات انہیں واپس لے آئیں گے’

لاہور: وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف واپس آجائیں ورنہ فروری میں حالات انہیں واپس لے آئیں گے۔

’نواز شریف واپس آجائیں ورنہ فروری میں حالات انہیں واپس لے آئیں گے’

لاہور میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن نے کہا کہ مریم جنہیں سوغات کہتی ہیں وہ کبھی ان کے والد کے آئیڈیل تھے اور کھلاڑی بننے کے لیے قلی اور سول ڈیفنس کی وردی پہنتے تھے۔ 

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کو استعفوں کی جلدی ہے لیکن رسوائی اور جگ ہنسائی مریم اور فضل الرحمان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے، اپوزیشن کے استعفے نہیں آئیں گے، بلاول شہباز ملاقات کے کچھ اثرات سامنے آچکے، باقی جلد آجائیں گے، بلاول اور شہباز شریف کے پلے کچھ نہیں، آر یا پار والوں کی حالت یہ ہے کہ پورا پی ڈی ایم لاچار ہوگیا ہے۔

فیاض چوہان نے مزید کہا کہ نواز شریف واپس آجائیں ورنہ فروری میں حالات انہیں واپس لے آئیں گے۔ 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0