نور بخاری کو کرسمس منانے پر وضاحت دینی پڑگئی

کراچی: سابقہ اداکارہ نور بخاری کو کرسمس منانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے جس پر انہیں وضاحت دینی پڑگئی۔

نور بخاری کو کرسمس منانے پر وضاحت دینی پڑگئی

کچھ روز قبل نور بخاری نے انسٹا گرام اسٹوری پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ویڈیوز جاری کیں جس میں وہ کرسمس ٹری سجارہی ہیں اور اس پر ’’ میری کرسمس‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

اداکارہ کا یہ اقدام سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آیا اور اُن پر شدید تنقید کی جس کے بعد نور کو اپنے اس اقدام کی وضاحت دینی پڑگئی۔

نور نے اپنی ایک اور پوسٹ میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں کیوں کہ وہ بھی اہل کتاب میں سے ہیں لہذا یہ ہماری طرف سے ایک مثبت اشارہ ہے۔

نور بخاری نے یہ بھی لکھا کہ ’میری بیٹیوں کو کرسمس ٹری بہت پسند ہے اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ اس آویزاں کرنے میں کوئی نقصان ہے کیونکہ ہم سب ہی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0