واٹس ایپ کے 3 سیکرٹ فیچرز جو میسج کو بنائیں بالکل ہی انوکھا

کسی بھی ایپ میں کچھ ایسے آپشنز یا فنکشنز موجود ہوتے ہیں جو عموماً ایک عام صارف کی نظرسے چھپے ہوتے ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ کو کسی نہ کسی کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

واٹس ایپ کے 3 سیکرٹ فیچرز جو میسج کو بنائیں بالکل ہی انوکھا

واٹس ایپ بھی ایک ایسی ہی ایپ ہے جو اس وقت ہر اسمارٹ فون صارف کی ضرورت بن چکی ہے کیونکہ اس پر آپ کودنیا بھر میں مفت پیغامات، آڈیو اور ویڈیو کالز اور گروپس سے گفتگو کی سہولت ملتی  ہے۔

لیکن آپ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ میں کچھ ایسے دلچسپ چھپے ہوئے فیچرز موجود ہیں جو کسی بھی شخص سے آپ کی گفتگو کو دلچسپ اور منفرد بنا سکتے ہیں۔

آئیے ہم آپ کو آج ان بے شمار فیچرز میں چند ایسے بتاتے ہیں جو آج کے بعد آپ کی چیٹ کو انوکھا بنا دیں گے۔

واٹس ایپ اکثر لمبے نوٹس بھیجنے کے لیے استعمال کیاجاتا ہے جس میں کسی پیراگراف یا ہیڈنگ کو بولڈ کرنے کی ضرورت درپیش ہوتی ہے۔

اس لیے اگر آپ واٹس ایپ پر کسی جملے یا لفظ کو بولڈ یا موٹے حروف میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے جملے یا لفظ کے شروع اور آخر میں اسٹیرک کا نشان(*) لگائیں ۔اسے وہ جملہ یا لفظ بولڈ دکھائی دے گا۔

واٹس ایپ میں آپ کسی جملے یا حرف کو ایٹالک یعنی ٹیڑھا بھی کرسکتے ہیں۔اس کے لیے اس لفظ کے شروع اور آخر میں انڈراسکور(_) کا نشان لگائیں۔

اس آپشن کے لیے بھی آپ کو ایک خاص سمبل کی ضرورت درپیش ہے۔اس کے لیے کسی لفظ یا جملے کے شروع اور آخر میں ٹائیڈ یعنی لہریا موج کا سمبل (~) استعمال کریں۔

اس سے وہ لفظ یا جملہ پڑھنے والے کو ایسے دکھے گا جیسے آپ نے اسے درمیان سے کاٹ دیا ہو۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0