ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کہاں ہو گی؟

بالاخر کئی سالوں کے انتظار کے بعد بالی وڈ اداکار ورون دھون اپنی بچپن کی دوست نتاشا دلال کے ساتھ رواں ماہ 24 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کہاں ہو گی؟

جوڑے کی جانب سے گزشتہ برس ویتنام میں شادی کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم کورونا کے سبب ورون دھون اور ان کی دوست نتاشا دلال کو اپنی شادی کا منصوبہ ملتوی کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تقریب علی باغ میں شاہی طرز پر قائم کیے مینشن ہاؤس میں منعقد کی جائے گی، مینشن ہاؤس 25 کمروں پر مشتمل پرتعیش ریزورٹ ہے جو علی باغ جیٹی سے 25منٹ کی دوری پر واقع ہے۔

جوڑے کے اہل خانہ 22 جنوری کو شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے براستہ روڈ علی باغ کے وینیو پہنچیں گے، شادی کی تقریبات کا آغاز 23 جنوری کی شام ایک سنگیت کی تقریب سے ہوگا جبکہ شادی 24 جنوری کو ہو گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی کا ویڈنگ پلانر ہی بالی وڈ کے اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ڈیزائنر نتاشا دلال اپنی شادی کا لباس کسی ڈیزائنر سے ڈیزائن کروانے کے بجائے خود ڈیزائن کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے ورون دھون کے چچا اور اداکار انیل دھون کی جانب سے بھی تصدیق کی جا چکی ہے کہ ورون کی شادی 24 جنوری کو ہی ہو گی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کے اہل خانہ گزشتہ کئی دنوں سے شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے صرف مخصوص لوگوں کو ہی دعوت دی گئی ہے

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0