'وزیراعظم کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے'

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے مگر اس ان کی علامات شدید نہیں ہیں۔

'وزیراعظم کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے'

 انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا کورونا کا ٹیسٹ آج ہی کیا گیا ہے جو کہ مثبت آیا۔

شہباز گل کے مطابق وزیراعظم اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ ان کی علامات شدید نہیں ہیں اور بہت ہلکی سی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے کورونا مثبت آنے کو کسی بھی صورت ویکسین سے نہیں جوڑنا چاہیے کیونکہ ویکسین لگنے کے بعد اینٹی باڈیز (قوت مدافعت) بننے  میں 2 سے 3 ہفتے لگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم کی یہی ہدایت ہے کہ اس کو ویکسین سے کسی بھی صورت نہ جوڑا جائے۔ 

دوسری جانب انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری کا بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کو کورونا ویکسین لگنے سے پہلے ہی لگا ہوگا کیونکہ کورونا کی علامات سامنے آنے میں 5 سے 7 دن لگتے ہیں۔

یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے دو روز قبل یعنی جمعرات کو کورونا کی چینی ویکسین لگوائی تھی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0