وزیر اعظم کے گھر کا نقشہ مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے: شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے۔

وزیر اعظم کے گھر کا نقشہ مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے: شبلی فراز

مریم نواز کے بیان پر ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون کااحترام کیا، (ن) لیگی رہنما جھوٹ کا سہارا لےکر بد نیتی پر مبنی غلط تاثر نہ پھیلائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے گھر کا نقشہ ابھی مشروط طور پر منظور کیاگیا ہے، (ن) لیگی رہنما اپنے مذموم پروپیگنڈے سے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، عوام جانتے ہیں کہ عمران خان نے ہمیشہ سچ اور اصول کا راستہ اپنایاہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0