وفاقی وزیر اطلاعات کی جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کراچی میں جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کی جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جنگ اور جیو کے مرکزی دفترپرحملے کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے بروقت پولیس فراہم کیوں نہیں کی؟  واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج سب کاحق ہے مگر تشدد کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

خیال رہے کہ کراچی میں مشتعل افراد نے جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ کیا ہے جبکہ مرکزی دفتر پر حملے کے دوران مظاہرین نے عملے پر تشدد کیا اور دھکے بھی دیے۔

مظاہرین نے واک تھرو گیٹ اورمرکزی دروازہ توڑدیا جبکہ مظاہرین نے دفتر کے شیشے بھی توڑ دیے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0