ویڈیو: عثمان بزدار نے چولستان جیپ ریلی ٹریک پر گاڑی دوڑا کر سب کو حیران کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چولستان جیپ ریلی کے ٹریک پر انتہائی مہارت سے گاڑی دوڑا کر شرکا کو حیران کر دیا جب کہ بزدار کی تیز رفتاری سے وزیر اعلیٰ کے پروٹوکول کی گاڑیاں بھی پیچھے رہ گئیں۔

ویڈیو: عثمان بزدار نے چولستان جیپ ریلی ٹریک پر گاڑی دوڑا کر سب کو حیران کردیا

چولستان جیپ ریلی کے ٹریک پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈرائیونگ کے جوہر دکھائے تو شرکا ان کی مہارت کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چولستان جیپ ریلی کو بین الاقوامی ایونٹ بنائیں گے، اتنے اچھے ٹریک پر گاڑی بھگانے کا اپنا ہی مزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا بھر سے لوگ یہاں آئیں اور جیپ ریلی کے ٹریک پر اپنی مہارت دکھائیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0