ٹوکیو اولمپکس غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ

چاپان کی حکومت نے ٹوکیو اولمپکس غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اولمپکس کو غیر ملکی تماشائیوں کے بغیر کروانے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث کیا گیا۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس ایک سال کی تاخیر سے 23 جولائی تا 8 اگست منعقد ہوں گے۔

ٹوکیو اولمپکس میں 10 لاکھ سے زائد غیر ملکی تماشائیوں کی آمد متوقع تھی تاہم عالمی وبا کے باعث گزشتہ برس ہونے والے اولمپکس مقابلے ملتوی کر دیے گئے تھے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0