ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان کو خیرباد کہ دیا

قومی ٹیم میں مواقع نہیں مل رہے تھے اس سے مایوسی کے عالم میں امریکا چلا گیا: ٹیسٹ کرکٹر

ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم نے پاکستان کو خیرباد کہ دیا

 دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم سے نظر انداز کیے جان والے قومی ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ کر امریکہ منتقل ہوگئے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے قومی ٹیم میں واپسی کی امیدیں ختم ہوتی دیکھ کر امریکہ میں بسنے کا فیصلہ کیا، انہیں افسوس ہے کہ قومی ٹیم میں انہیں موقع نہیں مل رہا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں رنزوں کے انبار لگانے کے باوجود ان پر دوسرے کھلاڑیوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔

سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ وہ بوجھل دل کے ساتھ اامریکہ آئے ہیں کیوں کہ پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرنا ان کے لیے آسان نہیں تھا، کرکٹ ان کی روزی روٹی ہے اور پاکستان میں انہیں اپنا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا تھا ، اپنا گھر بھی چلانا تھا، امید ہے کہ امریکہ میں اپنا مستقبل سیٹ کرنے میں کامیاب ہوجائوں گا، 2 سال 10 ماہ بعد میں امریکی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کا اہل ہوسکوں گا، امریکی کرکٹ بورڈ سے معاہدہ اچھا ہوا، ابھی یہاں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر فوکس کروں گا۔

واضح رہے کہ سمیع اسلم 2012ء کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابراعظم کی قیادت میں کھیلے تھے اور 2014ء کےانڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کی ۔ 24 سالہ سمیع اسلم نے 13 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ، وہ دورہ انگلینڈ اور پھر نیوزی لینڈ کے 35 رکنی سکواڈ میں جگہ نہ بنا پانے کے باعث دلبرداشتہ ہوئے، سمیع اسلم نے رواں سال قائداعظم ٹرافی کے 3 رائونڈز میں بھی شرکت کی جب کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے لیے بلوچستان سیکنڈ الیون میں سلیکشن پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے امریکہ پہنچنے کی خبر بھی دی۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0