پاکستانی ائیرپورٹس پر اب پاسپورٹ دکھانا پڑے گا ناہی ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہو گی

ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستانی ائیرپورٹس پر اب پاسپورٹ دکھانا پڑے گا ناہی ٹکٹ دکھانےکی زحمت ہو گی

پہلے مرحلے میں ای گیٹس کی کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ائیرپورٹ پر تنصیب کی جائے گی۔  

ای گیٹ کی تنصیب کے بعد مسافروں کو بورڈنگ پاس کی لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا بلکہ وہ خود ای گیٹ کے ذریعے اپنا پاسپورٹ اور ٹکٹ اسکین کرکے بورڈنگ کارڈ حاصل کر سکیں گے۔

ای گیٹس بائیو میٹرک پاسپورٹ کی چپ میں موجود ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، مسافر چہرے، فنگر پرنٹ، آئیرس پہچان یا طریقہ کار کا مجموعہ استعمال کر کے بائیو میٹرک تصدیق سےگزرتے ہیں۔

دوسری جانب سال نو کے آغاز پر پاکستانی ویزا مکمل طور پر آن لائن کر دیا گیا اور ویزے کے خواہشمند تمام غیر ملکی اب آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0