پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی جنگی طیارہ گرکر تباہ

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ ریاست راجستھان کے سرحدی علاقے صورت گڑھ میں گر کر تباہ ہوگیا۔

پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی جنگی طیارہ گرکر تباہ

رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے مگ 21 طیارے میں صورت گڑھ ائیربیس سے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد آگ لگ گئی تھی جس کے بعد طیارہ زمین پر آگرا۔

طیارے گرنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور حادثے سے قبل ہی پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔

یاد رہے بھارتی مگ طیاروں اُن کے اپنے وزراء اڑتے ہوئے کفن قرار دے چکے ہیں ۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا جہاں مگ 21 طیارے کے اڑان بھرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی۔

بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0