پاکستانی پائلٹ آسٹریلیا میں اعزازی شمشیر جتینے والے پہلے بین الاقوامی ٹرینی آفیسر

پاکستان ائیر فورس کے پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس نے آسٹریلیا میں انٹرنیشنل ٹرینی کی اعزازی شمشیر اپنے نام کر لی۔

پاکستانی پائلٹ آسٹریلیا میں اعزازی شمشیر جتینے والے پہلے بین الاقوامی ٹرینی آفیسر

پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو آسٹریلین ڈیفنس اکیڈمی میں گریجویشن کی تکمیل پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو پی اے ایف اکیڈمی میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی کے لیے چنا گیا تھا اور آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی میں پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس نے کئی پوزیشنز اور ایوارڈ اپنے نام کیے۔

اس موقع پر پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے نوجوان ملٹری آفیسر سبز پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0