پاکستان سمیت دیگر ممالک نے چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش کو عالمی اقتصادی بحالی کےلیے اہم قرار دیدیا

بیجنگ: چین میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی درآمدی نمائش (CIIE) کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز 4 نومبر کو شنگھائی میں منعقد ہوئی جس میں مختلف عالمی رہنماؤں نے ویڈیو لنکس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو کا انعقاد چینی معیشت کی بحالی کا عکاس ہے جو عالمی معیشت کی بحالی کےلیے بھی قوتِ محرکہ اور اعتماد فراہم کرے گا۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک نے چین کی بین الاقوامی درآمدی نمائش کو عالمی اقتصادی بحالی کےلیے اہم قرار دیدیا

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حالیہ ایکسپو چین کی مانگ کو بہتر انداز سے سمجھنے میں مختلف ممالک کے برآمد کنندگان کےلیے نہایت معاون ثابت ہوگی؛ جبکہ چین تک برآمدات کو وسعت دینے سے عالمی تجارت کو فروغ ملے گا۔ چین اپنی ترقی کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی مزید مصنوعات فراہم کرے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ایکسپو کے انعقاد پر عوامی جمہوریہ چین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایکسپو سے چین اور دوسرے ممالک کے درمیان مزید قریبی تجارتی روابط فروغ پائیں گے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0