پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنگیتا بھی کورونا میں مبتلا

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنگیتا بھی کورونا میں مبتلا

سنگیتا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

اداکارہ سنگیتا کے مطابق ان میں کورونا کی خاص علامات نہیں ہیں جب کہ سنگیتا نے پُرستاروں سے اپنی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

خیال رہے سنگیتا سے قبل پاکستان شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں جن میں اداکارہ ماہرہ خان، ندا یاسر، عثمان مختار، علیزے گبول اور دیگر شامل ہیں۔ 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0