پاکستان میں کورونا سے 58 ہلاکتیں، 5500 سے زائد لوگ صحتیاب

ملک میں کورونا سے مزید58 افراد انتقال کر گئے اور 1262 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے 58 ہلاکتیں، 5500 سے زائد لوگ صحتیاب

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے37115 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1262 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 58 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12276 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 61325 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25649ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5536 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 23700ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 253090 ہوگئی ہے جب کہ 4199 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 163367 ہے اور 5026 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18924 اور ہلاکتیں 198 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 69386 اور 1986 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9408 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 281 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4937 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42513 ہے اور اب تک 484 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0