پاکستان میں 2 نئی گاڑیاں متعارف: ان کی قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

پاکستان نئی آٹو پالیسی کے ثمرات اب کئی سالوں بعد نظر آنا شروع ہوگئے اور ایک طویل عرصے کے بعد پاکستان میں نئی گاڑیاں متعارف ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں 2 نئی گاڑیاں متعارف: ان کی قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

گزشتہ ہفتے پاکستان میں دو نئی گاڑیاں متعارف ہوئی اور دونوں ہی اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل یعنی ایس یو وی ہیں۔ ان میں سے ایک ملائیشین گاڑی پروٹون ایکس 70 تھی جب کہ دوسری چین کی گلوری 580 پرو تھی۔

پروٹون ایکس 70:

الحاج پروٹون کی ایکس 70 میڈیا کو 9 دسمبر کو ہی دکھا دی گئی تھی لیکن اس کی باضابطہ لانچنگ کی تقریب ایک ورچوئل ایونٹ کے ذریعے فیس بک پر 18 دسمبر کوئی ہوئی۔

قیمت اور فیچرز:

پروٹون ایکس 70 کی فی الحال دو اقسام یعنی ورژن پاکستان میں لانچ کی گئی ہیں جن میں سے ایک پروٹون ایکس 70 ایگزیکٹیو (AWD) یعنی آل ویل ڈرائیو ہے جس کی قیمت 48 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ دوسری قسم پروٹون ایکس 70 پریمیم (FWD) یعنی فرنٹ ویل ڈرائیو ورژن ہے جس کی قیمت 53 لاکھ 90 ہزار ہوگی۔

تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں صرف ان گاڑیوں کی ہیں جنہیں ملائیشیا سے درآمدکیا جائے گا جب کہ پاکستان میں تیار ہونے والے انہی ماڈلز کی قیمتیں کم ہونگی یعنی پروٹون ایکس 70 ایگزیکٹیو کی قیمت46 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گی جب کہ پروٹون ایکس 70 پریمیم کی قیمت 49لاکھ 90 ہزار ہوگی۔

پروٹون ایکس 70 میں 6 ائیر بیگز ، 360 ڈگری کیمرہ، انفو ٹینمنٹ سسٹم، وائس کنٹرول، پینورامنک سن روف سمیت جدید ترین فیچرز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس گاڑی میں بھی 1.5 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن نصب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کو 5 سال یا ڈیڑھ لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے۔

گلوری580 پرو:

ریگل آٹو موبیل نے چینی کمپنی ڈی ایف ایس کے کی گلوری 580 پرو گزشتہ روز ایک ورچوئل ایونٹ میں لانچ کی۔ 7 سیٹوں والی یہ گاڑی پہلے ہی پاکستان میں گلوری 580 کے نام سے موجود ہے لیکن 'پرو' اس گاڑی کو جدید ترین خصوصیات والا ورژن ہے۔

قیمت اور فیچرز:

اس گاڑی میں بھی 100 سے زیادہ وائس کنٹرول (جن میں 28 صرف پاکستان کے لیے بنائے گئے ہیں)موجود ہیں جب کہ اس کے ساتھ ساتھ بہترین ڈیزائن اور پینورامک سن روف، کی لیس انٹری، 18 انچ الائے رمز سمیت جدید ترین فیچر اس گاڑی میں دیے گئے ہیں

اس گاڑی میں بھی چار ائیربیگز دیے گئے ہیں جب کہ 360 ڈگری کیمرہ اور اے بی ایس بریکس، جی پی ایس سے سفر کے لیے مزید محفوظ بناتے ہیں۔ 

اس گاڑی میں بھی 1.5 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن نصب کیا گیا ہے۔

اس گاڑی کی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور اس کے ساتھ صارفین کو60 ہزار کلومیٹر یا تین سال کی وارنٹی دی گئی ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0