پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

پاک بحریہ کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

پاکستان نیوی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پاک بحریہ کے ائیر ڈیفنس یونٹس نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کامیاب فائرنگ کرتے ہوئے اپنی جنگی تیاری کا بھرپور مظاہرہ کیا، امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے فائرنگ کا جائزہ لیا۔

پاک بحریہ کے مطابق میزائل فائرنگ کے دوران داغے جانے والے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، میزائلوں کی یہ کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور حربی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے نیوی کی آپریشنل تیاریوں اور قومی سمندری مفادات کی حفاظت کے سلسلے میں تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کے موقع پر آفیسرز اور جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ قابلیتوں کو سراہا اور سمندری محاذ کے دفاع اور دشمن کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنے پر زور دیا۔ 

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0