پرائیویسی خدشات پر صارفین کو مطمئن کرنے کیلئے واٹس ایپ کی نئی چال

پرائیویسی میں تبدیلیوں کی وجہ سے صارفین تیزی سے واٹس ایپ کا استعمال چھوڑ رہے ہیں اور ایسے ہی صارفین کے تحفظات کو دور کرنے اور انہیں روکنے کے لیے واٹس ایپ کی کوششیں جاری ہیں۔

پرائیویسی خدشات پر صارفین کو مطمئن کرنے کیلئے واٹس ایپ کی نئی چال

واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب صارفین سے براہ راست ایپ میں موجود اسٹیٹس فیچر کے ذریعے رابطے میں رہے گا۔

اسی سلسلے میں اب صارفین کے اسٹیٹس آپشن میں سرفہرست واٹس ایپ کی جانب سے چار اسٹیٹس اپ لوڈ کیے گئے ہے ۔ پہلے اسٹیسٹس کے مطابق ، واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کو اسٹیس سیکشن میں مزید فیچراور اپ ڈیٹس سے متعلق آگاہ کرے گا۔

واٹس ایپ نے اگلے اسٹیسٹس میں کہا ہے کہ ایک نئی چیز جو نئی نہیں ہے وہ آپ کی رازداری یعنی پرائیویسی کیلیے ہمارا عزم ہے۔

واٹس ایپ کے تیسرے اسٹیٹس میں صارفین کو پیغام دیا گیا ہے کہ مزید اپ ڈیٹ کے لیے دیکھتے رہیں ۔

اگلے اور آخری اسٹیٹس نے واٹس نے ایک بار پھر صارفین کو وضاحت پیش کی ہے واٹس ایپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہے صارفین کے کی کالز یا پیغامات واٹس ایپ سمیت کوئی تیسرا فرد یا ادارہ سن یا دیکھ نہیں سکتا ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0