پنجابی فلم 'ہیر رانجھا' کی اداکارہ فردوس بیگم کی حالت تشویشناک

لاہور: ماضی کی فلمی اداکارہ فردوس بیگم برین ہیمرج کے باعث نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پنجابی فلم 'ہیر رانجھا' کی اداکارہ فردوس بیگم کی حالت تشویشناک

اداکارہ فردوس بیگم کو گزشتہ روز برین ہیمرج کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ فردوس بیگم کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔

فردوس بیگم کے اہلخانہ نے ان کے چاہنے والوں سے صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ فردوس بیگم نے پنجابی فلم 'ہیر رانجھا' میں ہیر کا کردار نبھایا تھا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0