پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، ابتدائی بلے باز پھر دھوکا دے گئے

راولپنڈی: پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے تین وکٹ کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، ابتدائی بلے باز پھر دھوکا دے گئے

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عمران بٹ اور عابد علی نے کیا لیکن 21 کے مجموعی اسکور پر عمران بٹ 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، عابد علی بھی 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اظہر علی اپنا کھاتا بھی نہ کھول سکے۔

پاکستان کے تین کھلاڑی صرف ایک رن کے فرق سے آؤٹ ہوئے، پہلی اور دوسری وکٹ 21 رنز پر گری جبکہ تیسری وکٹ 22 رنز پر گری۔

یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فواد عالم وکٹ پر موجود ہیں اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھا رہے ہیں۔ 

قبل ازیں بابر اعظم کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا اسکور کریں۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور کراچی ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0