پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کی بیٹنگ جاری، فہیم اشرف کی ففٹی

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے کھانے کے وقفے پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا لیے ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان کی بیٹنگ جاری، فہیم اشرف کی ففٹی

دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 145 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو بابر اعظم 77 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

بابر اعظم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کیے 77 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے، فواد عالم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور گزشتہ روز کے اسکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد باووما کی تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم اور فواد عالم کے درمیان 123 رنز کی شراکت ہوئی۔ 

محمد رضوان بھی 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ حسن علی نے 8 رنز بنائے لیکن فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی، وہ 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لیے یاسر شاہ وکٹ پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور قومی ٹیم کے ابتدائی تین بلے باز صرف 22 رنز پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد بابراعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0