پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین خواتین اہلکار معطل

کراچی: پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین خواتین اہلکار معطل

ایس پی صدر نے تینوں اہلکاروں کو معطل کر دیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ایس پی صدر کے مطابق تینوں اہلکاروں نے سندھ اسمبلی میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک وڈیو بنائی۔

ایس ایس پی زاہدہ پروین کا کہنا ہے کہ تینوں پولیس اہلکاروں کو شوکاز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0