پیپلزپارٹی کارویہ بہتر لیکن (ن) لیگ کی لیڈر شپ نابالغ ہاتھوں میں ہے: فواد

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کارویہ بہتر نظر آرہا ہے لیکن (ن) لیگ کی لیڈر شپ نابالغ ہاتھوں میں ہے۔

پیپلزپارٹی کارویہ بہتر لیکن (ن) لیگ کی لیڈر شپ نابالغ ہاتھوں میں ہے: فواد

فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات پر ایک بار پھر سنجیدہ کوشش کی ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، اپوزیشن اگر انتخابی اصلاحات کمیٹی میں نہیں آتی تو پھر موقع کھودے گی۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں اور اس میں اپوزیشن کو ساتھ دینا چاہیے، ہم نے اپنا ایجنڈا دیا ہے اب اپوزیشن کو اس پر آگے بڑھنا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کارویہ بہتر نظر آرہا ہے لیکن (ن) لیگ کی لیڈر شپ نابالغ ہاتھوں میں ہے جب کہ مریم نواز کی پارلیمنٹ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، مریم نواز، فضل الرحمان نظام کا خاتمہ اور پیپلز پارٹی نظام آگے بڑھانا چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمنٹ میں موجود لیڈر شپ کو معاملات ہاتھ میں لینا چاہئیں اور انتخابی اصلاحات پر حکومت اور اپوزیشن کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔

What's Your Reaction?

like
0
dislike
0
love
0
funny
0
angry
0
sad
0
wow
0